راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران سات دہشتگرد ہلاک کردیے، دہشتگرد مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سرغنہ سمیت 7 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگرد مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فرار ہوتے وقت دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سرغنہ سمیت 7 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اسلحہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…