ایک مرتبہ نہیں 10مرتبہ عدم اعتماد لائیں ناکام ہوں گے، فرخ حبیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ نہیں 10مرتبہ عدم اعتماد لائیں ناکام ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70لاکھ افراد نے ووٹ دیا،ہم آپ کے ساتھ آپ کے پیچھے والی طاقتوں کا بھی مقابلہ کریں گے، ملکی مفاد تب کہاں تھا جب منی لانڈرنگ کی . انہوں نے اپوزیشن لیڈرشپ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں لٹیروں کے ٹولے نے پریس کانفرنس کی، ایک مرتبہ نہیں 10مرتبہ عدم اعتماد لائیں ناکام ہوں گے،پہلے یہ سینیٹ میں ناکام ہوئے، اب یہ قومی اسمبلی میں ناکام ہوں گے .


وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ افراد نے ووٹ دیا، ملک کا مفاد اس وقت کہاں تھا جب یہ منی لانڈرنگ کر رہے تھے، آپ کو کیا علم کہ آزاد خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر فضل الرحمان، شہبازشریف چپ رہتے ہیں، ہم آپ کا بھی مقابلہ کریں گے آپ کے پیچھے والی طاقتوں کا بھی مقابلہ کریں گے .

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی عدم اعتماد کو ویلکم کرتے ہیں .

عمران خان کا اپنی قوم کے لئے پیغام ہے کہ وہ ہر صورت اس خریدو فروخت کا مقابلہ کریں گے . عمران خان کسی صورت ان چوروں کو NRO نہیں دیں گے . انہوں نے کہا کہ خان مقابلے کے لئے تیار ہے اور ان کو ان پانچ سالوں کی آخری شکست دیں گے . پوری قوم خان کے ساتھ کھڑی ہے . شہبازگل نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا منشور لے کر آئی جو کسی کے پاس نہیں، عمران خان نے کہا تھا جس دن میں نے ان پر ہاتھ ڈالا تمام چور اکٹھے ہوجائیں گے، کہا گیا عمران خان نے مغربی ممالک کو ناراض کیا، برطانیہ کا وزیراعظم پاکستان کے وزیراعظم سے ملنے کا خواہاں ہے، برطانیہ کا وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی کو فالو کرنا ہے تو عمران خان کو کریں .

. .

متعلقہ خبریں