ایک مرتبہ نہیں 10مرتبہ عدم اعتماد لائیں ناکام ہوں گے، فرخ حبیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ نہیں 10مرتبہ عدم اعتماد لائیں ناکام ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70لاکھ افراد نے ووٹ دیا،ہم آپ کے ساتھ آپ کے پیچھے والی طاقتوں کا بھی مقابلہ کریں گے، ملکی مفاد تب کہاں تھا جب منی لانڈرنگ کی۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈرشپ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں لٹیروں کے ٹولے نے پریس کانفرنس کی، ایک مرتبہ نہیں 10مرتبہ عدم اعتماد لائیں ناکام ہوں گے،پہلے یہ سینیٹ میں ناکام ہوئے، اب یہ قومی اسمبلی میں ناکام ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ افراد نے ووٹ دیا، ملک کا مفاد اس وقت کہاں تھا جب یہ منی لانڈرنگ کر رہے تھے، آپ کو کیا علم کہ آزاد خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر فضل الرحمان، شہبازشریف چپ رہتے ہیں، ہم آپ کا بھی مقابلہ کریں گے آپ کے پیچھے والی طاقتوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی عدم اعتماد کو ویلکم کرتے ہیں۔

عمران خان کا اپنی قوم کے لئے پیغام ہے کہ وہ ہر صورت اس خریدو فروخت کا مقابلہ کریں گے۔ عمران خان کسی صورت ان چوروں کو NRO نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان مقابلے کے لئے تیار ہے اور ان کو ان پانچ سالوں کی آخری شکست دیں گے۔پوری قوم خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہبازگل نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا منشور لے کر آئی جو کسی کے پاس نہیں، عمران خان نے کہا تھا جس دن میں نے ان پر ہاتھ ڈالا تمام چور اکٹھے ہوجائیں گے، کہا گیا عمران خان نے مغربی ممالک کو ناراض کیا، برطانیہ کا وزیراعظم پاکستان کے وزیراعظم سے ملنے کا خواہاں ہے، برطانیہ کا وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی کو فالو کرنا ہے تو عمران خان کو کریں۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

10 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

34 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

36 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

44 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

47 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

49 mins ago