بلاول بھٹو کا فیض آباد چوک بلاک کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی نے فیض آباد چوک بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پولیس کی جانب سے رکاوٹوں‌ پر بلاول بھٹو کے قافلے نے ریور گارڈن پر اچانک دھرنا دے دیا تھا، تاہم کچھ دیر کے بعد قافلہ ڈی چوک کی طرف روانہ ہو گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ ہمارے کارکنوں کو جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر روکا گیا ہے، جب تک پورا قافلہ آگے نہیں جائے گا فیض آباد بلاک رہے گا۔انھوں نے کہا ہم ہر چوک پر دھرنا دینے جا رہے ہیں، سب ساتھ چلیں،

قافلے کو روکنا حکومت کی ناکامی ہے، ڈی چوک کے کارکنوں کو کہتے ہیں ہم پہنچیں گے آپ کہیں نہیں جانا، اسلام آباد پولیس کی سازش ہے کہ دھرنے کو ناکام بنایا جائے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا ہمارے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک پولیس کارکنان کو چھوڑ نہ دیں، انتظامیہ سے کہہ رہا ہوں اتنا کریں جتنا بعد میں برداشت کر سکیں۔فیصل کنڈی نے کہا اب عمران جانے والا ہے، انتظامیہ فیصلہ کرے کل جواب بھی دینا ہے، ریڈی میٹ کپڑے خرید لیں، عید سے پہلے عید ہونے والی ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

9 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

33 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

35 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

43 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

46 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

48 mins ago