شوہرکے ساتھ بادشاہ جیسا سلوک صحیح ہے یا غلط؟متھیرا کا مداحوں سے سوال

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر تبصرے کے بعد ایک اسٹوری شیئر کر دی۔

متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ایک سوالیہ پیغام شیئر کیا۔

متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپ کو محبت سے ملکہ والی عزت دے گا۔

میزبان نے اپنی اسٹوری کے پیغام کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کو صحیح یا غلط میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا۔

اداکارہ کی اسٹوری میں مزید درج تھا کہ ہمارے معاشرے میں کئی جگہ مرد اپنے لیے بادشاہ جیسے سلوک کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ اپنی ملکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک روا رکھنا بھول جاتا ہے۔

خیال رہے کہ صدف کنول اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کو ناصرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔

ماڈل صدف کنول کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے متھیرا کا اس سے قبل کہنا تھا اگر کسی عورت کے نصیب میں کوئی اچھا مرد ہے تو اسے چاہیے کہ وہ صرف اپنے لیے بات کرے ناکہ تمام عورتوں کے لیے۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

5 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

36 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

37 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

51 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

59 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago