یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، پھر 2028 تک کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم کا اپوزیشن کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، پھر 2028 تک کچھ نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہو کر واپس آئے گی، فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، نومبر بہت دور ہے،جب وقت آئے گاتو فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم عمران

خان نے حکومت کے حمایتی یوٹیوبرز سے ملاقات میں کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہو کر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی، ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028 تک نہیں اٹھ سکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کو میں جانتا ہوں، وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے،اپوزیشن کے پیچھے ایک ہاتھ نہیں، کئی بیرونی ہاتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کپتان ایک دم اپنی حکمت عملی نہیں بتاتا، میں نے ساری تیاری کر رکھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہیں، عثمان بزدار کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔علاوہ ازیں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں، تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبرز پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو سادہ اکثریت درکار ہوگی۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

11 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

23 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

47 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

49 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

57 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

60 mins ago