مائنڈ گیم کا ماہر ہوں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔ یوٹیوبرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ ہے، فوج چوروں کے ساتھ نہیں جائیگی، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا، غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن

کے لوگ ہمارے اراکین کو 18 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے، مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا، اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے، تحریک اعدم اعتماد اپوزیشن کا آخری واردات ہے جو ناکام ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے، ان کے ساتھ عوام نہیں تو فوج کیا ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جمعہ کو دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، امریکہ اور بھارت کا نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

1 min ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

44 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

46 mins ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

1 hour ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

1 hour ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

1 hour ago