اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے قافلے کو اسلام آباد پولیس نے ٹی چوک پر روک لیا جس کے بعد بلاول بھٹو بھی راستے میں رک گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے بڑے قافلےکو اسلام آباد پولیس نے روک لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جس کنٹینر پر بلاول بھٹو سوار ہیں اس سے پیچھے موجود گاڑیوں کو مختلف مقامات پر رکاوٹیں لگا کر روکا گیا جس کے بعد بلاول نے بھی آگے بڑھنے سے انکار کردیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق
بلاول نے مکمل قافلے کے بغیر آگے بڑھنے سے انکار کردیا جس کے بعد عوامی مارچ کا قافلہ ایکسپریس وے سے قبل دیگر ساتھیوں کے انتظار میں رک گیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر روکا گیا ہے، فیض آباد بلاک کریں گے، ڈی چوک بھی جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے قافلے کو روکا گیا ہے، ہم فیض آباد پر دھرنا دے رہے ہیں، آخری کارکن کے آنے تک قافلہ آگے نہیں بڑھے گا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…