اپوزیشن ، جہانگیر ترین اور چوہدری پرویز الٰہی دیکھتے رہ گئے علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا قوی امکان ، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلیٰ لایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مسلم لیگ ق بروقت فیصلہ نہ کرسکی اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکمت عملی طے کر لی گئی۔دوسری جانب نجی ٹی و ی نے اپنی رپورٹ

میں دعویٰ کیا ہے کہوزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیارہوگئے جبکہ مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔نی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہوگئے، تین سینئر وزرا نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزرا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا گیا تاہم مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کے دونوں رہنماؤں نے جواب دیا علیم خان سے بہتر ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

28 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

30 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

36 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

40 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

44 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

52 mins ago