وزیر اعظم نے کونسے کارڈ چھاتی سے لگا رکھے ہیں،وزیرداخلہ نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا یہ میچ ہونا ہی ہونا ہے ،
اپوزیشن نے جوکٹی کٹا نکالنا ہے نکال لے ،وزیر اعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا رکھے ہیں ۔وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جو کٹی کٹا نکالنا ہے نکال لے ،وزیر اعظم نے بھی اپنے کارڈ چھاتی سے لگا رکھے ہیں ،شیخ رشید نے کہا پنڈی والا ہوں اور مجھے پنڈی والوں پر بھروسہ ہے ،امپائر نیوٹرل ہے اس نے پاکستان اور اس کے حالات کو دیکھنا ہے۔شیخ رشید نے کہا اسپیکر 14دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں ،جو کچھ ہورہا ہے وہ ملک کی بدنامی کا باعث ہے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا میں مرکز کا آدمی ہوں اور مرکز کی سیاست کرتا ہوں،ان کے بندے اگر کہیں چلے گئے تو انہوں نے کہنا ہے بندے اٹھا لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی 14دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں ،فاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسپیکر 22 مارچ تک اجلاس بلانے کے پابند ہیں، صدر اجلاس نہ بلانا چاہے تو کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پُراعتماد ہیں، اپنے کارڈ چھاتی سے لگائے ہوئے ہیں، 172 افراد اپوزیشن کو لانے ہیں اور اس کے لیے 24 دن پڑے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین کو وزیر اعظم ہائوس بلا لیا ہے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پہلے سے موجود ہیں ،وزیراعظم ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

3 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago