راولپنڈی ٹیسٹ، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخ رقم کردی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) امام الحق اور عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرشپ کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے ہیں . راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قابل دفاع ٹوٹل پوسٹ کرنے کی خواہاں ابتدائی جوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے .

اوپننگ جوڑی 51 سالوں میں آسٹریلیا کے خلاف ایسا کرنے والی کسی بھی ملک کی پہلی جوڑی بھی بن گئی ہے .
اس سے قبل 1971 میں انگلینڈ کے جیوفری بائیکاٹ اور جان ایڈرچ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا .

کسی بھی وکٹ کی شراکت کے اعتبار سے یہ دوسرا موقع ہے جب کسی پاکستانی بیٹنگ جوڑی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرشپ سکور کی ہو . اس سے قبل یونس خان اور اظہر علی نے 2014ء میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت میں ایسا ہی کیا تھا .

اس کے علاوہ یہ صرف تیسرا موقع ہے کہ کسی پاکستانی اوپننگ جوڑی نے کسی بھی ملک کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرشپ بنائی . اس سے قبل عمران فرحت اور توفیق عمر نے 2003ء میں قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور 2021ء میں عبداللہ شفیق اور عابد علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں