راولپنڈی ٹیسٹ، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخ رقم کردی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) امام الحق اور عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرشپ کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قابل دفاع ٹوٹل پوسٹ کرنے کی خواہاں ابتدائی جوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ اوپننگ جوڑی 51 سالوں میں آسٹریلیا کے خلاف ایسا کرنے والی کسی بھی ملک کی پہلی جوڑی بھی بن گئی ہے۔
اس سے قبل 1971 میں انگلینڈ کے جیوفری بائیکاٹ اور جان ایڈرچ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کسی بھی وکٹ کی شراکت کے اعتبار سے یہ دوسرا موقع ہے جب کسی پاکستانی بیٹنگ جوڑی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرشپ سکور کی ہو۔ اس سے قبل یونس خان اور اظہر علی نے 2014ء میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت میں ایسا ہی کیا تھا۔

اس کے علاوہ یہ صرف تیسرا موقع ہے کہ کسی پاکستانی اوپننگ جوڑی نے کسی بھی ملک کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرشپ بنائی۔ اس سے قبل عمران فرحت اور توفیق عمر نے 2003ء میں قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور 2021ء میں عبداللہ شفیق اور عابد علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago