“میں ہاؤس اریسٹ ہوں”ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ دی، تصویر جاری کردی

 
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے کسی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے ، وہ اپنے گھر میں ہیں . انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شرارت کے انداز میں کہا کہ وہ ہاؤس اریسٹ ہیں .

انسٹاگرام پر اپنے وضاحتی بیان میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ ایک شخص ان کا نام اچھال کر اپنے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے . ان کا کیس مراد آباد کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر الہ آباد ہائیکورٹ نے حکمِ امتناع جاری کر رکھا ہے .

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے کسی بھی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے اور وہ اس وقت اپنے گھر میں ہی موجود ہیں . اداکارہ کا کہنا تھا کہ مراد آباد کی عدالت سے فیصلہ آنے تک وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گی .

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 37 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں