شاہ محمود کا عدم اعتماد کا آئینی، قانونی اور سیاسی انداز میں مقابلے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کا آئینی، قانونی اور سیاسی انداز میں مقابلے کا اعلان کردیا .

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمو دقریشی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، ہم آئینی، قانونی اور سیاسی انداز میں ان کا مقابلہ کریں گے .

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے، عمران خان ایک منتخب وزیراعظم ہیں، خان صاحب سے استعفیٰ مانگنے والے یہ کون لوگ ہوتےہیں؟

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے وہ عدم اعتماد کا بھرپور طریقےسے مقابلہ کریں گے .

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیاست ہے، وہ اپنی کوشش کریں گے، ہم اپنا دفاع کریں گے، یہ لوگ ایک دوسرے پر بھی اعتماد نہیں کرتے .

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم ہرگز ان کے کسی الٹی میٹم سے خوفزدہ نہیں، ق لیگ، ایم کیو ایم اور بی اے پی ان کا ساتھ کیوں دیں گی؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اقدامات کے پیچھے جو محرکات ہیں ان سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے .

وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے متعلق میری کچھ معلومات ہیں، جن سے قوم کو جلد آگاہ کروں گا .

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، وزیراعظم عمران خان پریشر میں نہیں آئیں گے .

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا،عمران خان نے ناراض ارکان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں سمجھایا بھی ہے .

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کمٹمنٹ نبھانے والے ہیں، وہ اس حوالے سے ساتھ دینے کا اظہار کرچکے ہیں، ان کی بات پر اعتبار ہے .

. .

متعلقہ خبریں