تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تربت کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار کی کوشش میں فائرنگ شروع کر دی .

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر حاصل اور وشدل بھی شامل ہے، ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں ملوث تھے .

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وایمونیشن کی بڑی تعداد برآمد ہوئی جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھی .

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمہ داران کو ختم کرنے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے . دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن، استحکام و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں