تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تربت کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار کی کوشش میں فائرنگ شروع کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر حاصل اور وشدل بھی شامل ہے، ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وایمونیشن کی بڑی تعداد برآمد ہوئی جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمہ داران کو ختم کرنے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن، استحکام و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

60 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago