بزدار کو نہیں ہٹایا تو عدم اعتماد میں سارے آپشنز کھلے ہیں، رہنما ترین گروپ

لاہور(قدرت روزنامہ) اگرعثمان بزدار کو نہیں ہٹایا گیا تو تحریک عدم اعتماد میں ترین گروپ کے سارے آپشنز کھلے ہیں،وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا کہ مائنس عثمان بزدار کے بعد ہی اب آگے بات ہوگی، رہنما ترین گروپ کا اہم بیان۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رہنما سلمان نعیم نے کہا ہےکہ اگرعثمان بزدار کو نہیں ہٹایا گیا تو تحریک عدم اعتماد میں ترین گروپ کے سارے آپشنز کھلے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم نے کہا کہ پرویز خٹک کے ذریعے وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا کہ مائنس عثمان بزدار کے بعد ہی اب آگے بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگرعثمان بزدار کو نہیں ہٹایا گیا تو تحریک عدم اعتماد میں ترین گروپ کے سارے آپشنز کھلے ہیں۔

ترین گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ 40 نشست والوں کو چھوڑ کر انہیں وزیراعلیٰ بنایا جائے ، ایسا نہیں چلے گا۔

خیال رہے کہ سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور پنجاب میں گورننس پر سوال اٹھائے تھے۔جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ عثمان بزدار علیم خان کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔دوسری جانب علیم خان کے خلاف وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے۔
عثمان بزدار نے اعلیٰ قیادت کو پیغام دے دیا کہ علیم خان بطور وزیراعلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو یہ منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان قابل قبول نہیں کیونکہ ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ادھر چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعلی کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزارت اعلی کے حوالے سے نام تجویز کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 min ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

8 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

25 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

28 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

40 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

51 mins ago