اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما و وزیر جیل خانہ جا ت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا .
جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں . وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے . ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں . واحد صوبائی وزیر ہوںجو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں . اقتدار آنی جانی چیز ہے
،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے . عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے . انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،بلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایا،حکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی . ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیںپی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے ،اپوزیشن نہیں .
. .