اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما و وزیر جیل خانہ جا ت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا۔ جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں۔واحد صوبائی وزیر ہوںجو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں۔اقتدار آنی جانی چیز ہے
،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،بلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایا،حکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی۔ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیںپی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے ،اپوزیشن نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…