اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، شرح سود 9 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رہے گی، حکومت کے ریلیف پیکیج سے مہنگائی کی شرح کی بہتر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 9.75 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اس موقف کاعکاس ہے کہ ملکی طلب اورکرنٹ اکاؤنٹ مستحکم رفتارسے اعتدال پرآرہاہے۔
گزشتہ ہفتے حکومت کے اعلان کردہ ریلیف پیکیج سے مہنگائی کا منظر نامہ بہتر ہوا ہے۔ زری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ جاری حقیقی شرحِ سود کا مستقبل بین (forward-looking) ہونا مناسب ہے۔ تاہم روس اور یوکرین تنازع نے اجناس کے عالمی نرخوں اور عالمی مالی حالات کو بہت غیر یقینی بنا دیا ہے۔

چونکہ روس اور یوکرین صورتِ حال سیال ہے اس لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ اپریل کے اواخر میں مقررکردہ اگلے اجلاس سے پہلے اجلاس کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ بیرونی اور قیمتوں کے استحکام کو تحفظ دینے کے لیے بروقت اور محتاط قدم اٹھایا جاسکے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے، اعلامیہ اجلاس میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کامیاب اوورسیزپروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔ کم آمدنی والے تارکین وطن کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ جس کے تحت 10ہزار180 افراد کو 3لاکھ تک قرض فراہم کیا جائےگا۔ اسی طرح وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ ریلیف پیکج مارچ سے جون2022 تک 4 ماہ کیلئے دیا جائےگا۔ ریلیف پیکیج کے تحت عوام کو 136ارب روپے کی سہولت دی جائے گی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی اربوں روپے کا رمضان پیکیج دے گی اوررمضان پیکیج کے ذریعے عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیں گے۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

7 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

15 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

31 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

35 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

46 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

57 mins ago