اسلام آباد میں خطاب کے دوران بلاول کی زبان پھسل گئی‘ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران بلاول بھتو زرداری کی زبان پھسلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی . تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے گئے لانگ مارچ کے شرکاء جب اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی زبان ایسی پھسلی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے .


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسلام آباد کو ہلا رہا ہوں اور اسلام آباد میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ .

قبل ازیں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری نے کہا کہ تھر سے کراچی تک سب چہروں کو پہچانتا ہوں اور چہروں کو جانتا ہوں، اپنے دشمنوں کو بھی جانتا ہوں اور اپنے پیار والے دوستوں کو بھی جانتا ہوں ، اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے پر بڑھ ناپاک وزیراعظم کو نکالیں اور اس کی جگہ کسی شریف آدمی کو بٹھائیں، اور پاکستان کو سنوارنے کیلئے ہم سب اس کی مدد کریں ، آپ سب کو یاد ہوگا جب پہلے حکومت ملی تھی تو سوات قبضے میں نہیں تھا، گندم کا بحران تھا، چینی کا بحران تھا لیکن ایک سال میں ہم نے سارے بحرانوں پر قابو پالیا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور یہ ہے کہ خدمت غریبوں اور عوام کریں گے ، بلاول بھٹو آپ سب کا بیٹا، بھائی ہے، بلاول نے بی بی شہید کا الم اٹھایا ہوا ہے ، ہم نے گڑھی خدا بخش میں بی بی شہید سے وعدہ کیا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور لڑتے رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں