اسلام آباد میں خطاب کے دوران بلاول کی زبان پھسل گئی‘ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران بلاول بھتو زرداری کی زبان پھسلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے گئے لانگ مارچ کے شرکاء جب اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی زبان ایسی پھسلی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسلام آباد کو ہلا رہا ہوں اور اسلام آباد میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘۔

قبل ازیں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری نے کہا کہ تھر سے کراچی تک سب چہروں کو پہچانتا ہوں اور چہروں کو جانتا ہوں، اپنے دشمنوں کو بھی جانتا ہوں اور اپنے پیار والے دوستوں کو بھی جانتا ہوں ، اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے پر بڑھ ناپاک وزیراعظم کو نکالیں اور اس کی جگہ کسی شریف آدمی کو بٹھائیں، اور پاکستان کو سنوارنے کیلئے ہم سب اس کی مدد کریں ، آپ سب کو یاد ہوگا جب پہلے حکومت ملی تھی تو سوات قبضے میں نہیں تھا، گندم کا بحران تھا، چینی کا بحران تھا لیکن ایک سال میں ہم نے سارے بحرانوں پر قابو پالیا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور یہ ہے کہ خدمت غریبوں اور عوام کریں گے ، بلاول بھٹو آپ سب کا بیٹا، بھائی ہے، بلاول نے بی بی شہید کا الم اٹھایا ہوا ہے ، ہم نے گڑھی خدا بخش میں بی بی شہید سے وعدہ کیا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور لڑتے رہیں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

7 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago