فضل الرحمان سے ملاقات‘ چوہدری شجاعت کی تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی یقین دہانی سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان کو تحریک عدم کی تنہا یقین دہانی کرانے سے معذرت کرلی ۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین جب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے تو اس موقع دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حمایت کی درخواست کی تو اس پر چوہدری شجاعت حسین نے معذرت کرلی ، انہوں نے کہا کہ اکیلے حمایت کی یقین دہانی نہیں کروا سکتا ‘ آپ کی درخواست پارٹی میں رکھ دوں گا اور پھر جو فیصلہ ہوگا ہم آپ کو اُس سے آگاہ کردیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ سے شہباز شریف کی دعوت پر نہ جانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میرے کہنے پر آپ کے گھر آئے ، دعوت قبول نہ کرنے پر شہباز شریف ناراض اور میں شرمندہ ہوا ، اس کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بناء پر شہبازشریف کی دعوت قبول نہ کرسکے جب کہ آپ کا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے ، حزب اختلاف نے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، حزب اختلاف کی اس عدم اعتماد کی تحریک پر 86 اراکان نے دستخط کیے ہیں ، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں ۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

8 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago