کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے بعد اب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے بھی فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
جی ڈی اے کی رہنما نصرت سحر عباسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کل رات اپوزیشن نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جی ڈی اے اراکین بھی ووٹنگ کے لیے اسمبلی نہیں جائیں گے۔
ایم کیو ایم کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں آج کے سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی پہلے ہی بائیکاٹ کر چکی
پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ہی فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اپنی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے اس حوالے سے رابطہ کر کے ان سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی سفارش کی گئی تھی۔
اس سے قبل فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی نشست پر آغا ارسلان کو پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا۔واضح رہے کہ فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…