’عمران خان کو بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا‘ منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سیاسی خوابوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے مشیرزراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی‘ عمران خان کو بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ، تحریک عدم اعتماد پہلے سے مختلف اور کامیاب ہوگی اور وزیراعظم جانے والے ہیں کیوں کہ عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے ، رواں سال الیکشن کا ہے اور تمام پارٹیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کا الحاق ہوگا سب مل کر حکومت بنائیں گے ۔
منظور وسان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ، انہیں پتا چل چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جانے والی ہے ، اس لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جگہ جگہ پر کنٹینر رکھ کر لانگ مارچ کا راستہ بند کیا گیا ۔

چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان کہا کہ شیخ رشید کے بیان اورمن گھڑت کہانیاں سن کرحیرت ہوتی ہے ، ان کا مستقبل مجھے خراب نظرآرہا ہے ، 23 مارچ اور 27 کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے ، ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا، اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں ، دو ماہ بہت اہم ہیں، عمران خان ایسے فیصلے کروائیں گے جو مستقبل میں ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا، لیکن معاملات سنگین نظر آرہے ہیں، اسی سال عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔
مشیرزراعت سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے23 مارچ تک دن بہت اہم ہیں ، ہوسکتا ہے تحریکِ عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم اسمبلی تحلیل کردیں ، اپوزیشن کے آپس کے اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں اور حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس تحریک سے پہلے ہی عمران خان اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں اور آج ادھر ادھر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

8 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago