تاریخی ٹیسٹ میچ میں بنجر وکٹ کے انتخاب پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی سی بی کے تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے بنجروکٹ کے انتخاب پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتنے غضبناک پاک پیس اٹیک کے ساتھ ہمیں ایسی مردہ پچوں کی ضرورت کیوں پڑے گی؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ اور پچ دیکھیں، امید ہے کہ اگلے میچوں میں مثبت کرکٹ کو موقع دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل پہلا ٹیسٹ ڈرا تو ہوا، لیکن راولپنڈی کی جس پچ پر یہ میچ کھیلا گیا، اسے مہمان ٹیم کے کپتان نے ‘بے جان’ قرار دے دیا۔
اس تاریخی ٹیسٹ پچ، جسے بلے بازوں، پیسرز اور اسپنرز کے لیے مدد گار ہونا چاہیے تھا، پہلے ہی دن سے تنقید کی زد میں تھی، کسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اس ‘ناقص’ پچ کی تیاری پر تحقیقات کےلیے کہا تو کسی نے اسے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
شائقین کرکٹ کا غصہ بھی جائز ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی اس پچ پر پانچ دن میں صرف 14 وکٹیں گریں، جبکہ 1187 رنز بنے، جس میں زیادہ تر رنز میزبان بلے بازوں کے بیٹ سے نکلے
اس میچ میں پاکستان کے تین بلے بازوں نے چار سنچریاں اسکور کیں، جس میں امام الحق نے دو، اور اظہر علی اور عبداللہ شفیق نے ایک ایک سنچری اسکور کی۔ فواد عالم کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں آئی، جب کہ ان فارم محمد رضوان کی جب بیٹنگ آئی، تو شائقین میچ میں دلچسپی کھو بیٹھے تھے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

7 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago