بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور موبائل فون آپریٹر کے ساتھ مل کر سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے موبائل کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا نظام تشکیل دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ان سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جو اپنا موبائل پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کو پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی متوقع تاریخ، نام پر جاری

کردہ موبائل سم اور موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر فراہم کرنا ہوگا۔یہ نیا سسٹم ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) سے فوری توثیق کرے گا تا کہ درخواست گزار کی پاکستان آمد کی تاریخ کی تصدیق کی جاسکے۔درخواست گزار کے قیام کا دورانیہ 120 روز سے بڑھنے پر اس سہولت کے تحت استعمال کی جانے والی آئی ایم ای آئی معطل کردی جائے گی اور مقامی نیٹ ورک کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔اگر وہی درخواست گزار دوبارہ پاکستان کا دورہ کرتا ہے تو اسے پہلے جمع کرائی گئی دستاویز ایک بار پھر جمع کروا کر اس سہولت کے لیے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔یہ نظام نہ صرف مختصر عرصے پر پاکستان آنے والے غیر ملکیوں اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ ملک کی مثبت تصویر بھی پیش کرے گا۔اسی طرح اس نظام کے تحت متعارف کرائی گئی نگرانی اس بات کو یقینی بنائے گی صرف حقیقی سمندر پار پاکستانی اور غیر ملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago