اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام اس حکومت کے خلاف بغاوت کر چکے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا چیئرمین نیب نے اس ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے، وزراء اور وزیراعظم ان تماشوں میں برابر کے شریک ہیں لیکن یہ تماشے اب جلد ختم ہونے والے ہیں، ہمارا وعدہ ہے کہ انہیں مظالم کا حساب دینا ہو گا۔
حکومتی جماعت میں اختلافات پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے عوام اس حکومت کے خلاف بغاوت کر چکے ہیں، عدم اعتماد آئی ہے حجاب ٹوٹا ہے۔اب اس حکومت کے خلاف لائنیں لگ جائیں گی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، جو غلط کام کرے گا اسے قانون کے سامنے پیش ہونا ہو گا، اسپیکر نے جس طرح پارلیمان اور ادارے کو تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، ان کی نا تو اپوزیشن میں عزت ہے اور نا ہی حکومتی ارکان میں کوئی عزت ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…