اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ اگر آپ کے 15،20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ منظر نامے پر آپشنز پر بات چیت ہوئی اور حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دے دیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کے 15 سے 20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ اتحاد کے معاملات میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم بھی نئی پالیسی بنا سکتے ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…