عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی گونج لیکن آج تک کتنی تحاریک لائی گئیں ؟ وہ بات جوشاید آپ جاننا چاہتے ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں اگر 172 ووٹ پڑگئے تو عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہونا پڑے گا۔حزب اختلاف کو امید ہےکہ ان کی لائی گئی تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں باآسانی کامیاب ہوجائےگی اور 172 سے زائد ووٹ حاصل کرلےگی۔
خیال رہے کہ پاکستانی پارلیمانی تاریخ اس قسم کی سیاسی ہلچل سے بھری پڑی ہے اور یہ تیسری بار ہے کہ کسی منتخب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی ہے۔اگر تحریک کامیاب ہوگئی تو عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے جوکہ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے باعث ایوان وزیراعظم سے رخصت ہوں گے۔
اس سے قبل پاکستان کے2 منتخب وزرائے اعظم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکا سامنا کرچکے ہیں اور دونوں مرتبہ ہی تحریک ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد 1989 میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف پیش کی گئی تاہم قومی اسمبلی میں اسے 12 ووٹوں سے رد کردیا گیا۔237 ارکان کے ایوان میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہٹانے کے لیے 119 ووٹ درکار تھے تاہم تحریک کو 107 ووٹ حاصل ہوسکے، وزیراعظم نے 125 اعتمادکے ووٹ حاصل کیے جب کہ 5 ارکان غیر حاضر تھے۔
دوسری مرتبہ تحریک عدم اعتماد اگست 2006 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کو ہٹانے کے لیے لائی گئی تاہم اس بار بھی اپوزیشن کامیاب نہ ہوسکی۔342 ارکان کے ایوان میں شوکت عزیز کو ہٹانےکے لیے 172 ووٹ درکار تھے تاہم عدم اعمتاد کی تحریک کو 136 ووٹ مل سکے اور شوکت عزیز 201 ووٹ لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ بچاگئے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی سابقہ وزرائے اعظم کی طرح ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں یا پھر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی کی لیگل برانچ کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔لیگل برانچ حکام کا مزید کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پیش ہونےکے 3 سے7 روز کے درمیان اس پر ووٹنگ کرانی ہوگی، اس کے علاوہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہی ہوگا،قومی اسمبلی کا اجلاس سینیٹ ہال یا کسی اور مقام پر بھی ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

بارکھان، رکھنی میں گودام کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق، 3 زخمی

بارکھان(قدرت روزنامہ)رکھنی میں بارش کے باعث بارکھان روڈ میں بیکری گودام کی چھت گرنے کے…

4 mins ago

پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا

پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر کی سیاسی جماعتوں، وکلا اور بلدیاتی نمائندوں کی اہلخانہ سے یکجہتی، پسنی سے…

10 mins ago

ریاست اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں بتائے کہ ڈاکٹر دین محمد زندہ ہیں یا نہیں، سمی دین بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد…

15 mins ago

کوئی بھی کام بغیر منصوبہ بندی نہیں کرتا، اپوزیشن تجاویز دے تو عمل کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر…

21 mins ago

آل پارٹیز کیچ کے وفد کی لاپتا افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، بھرپور تعاون کی یقین دہانی

تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر نواب شمبے زئی کی قیادت میں لاپتہ…

28 mins ago

کوئٹہ میں تین دن بینک بند رہیں گے، ترجمان اسٹیٹ بینک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان اسٹیٹ بینک نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںتین دن بینک بند رہیں گے، پیرکوبینکس…

34 mins ago