اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔40 سے زائد گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسلام آباد میں کل 600 گھروں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔ کل 600 گھروں میں دو ہزار مثبت کیسز ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ تمام گھروں پر سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہیں۔ تمام گھروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کورونا مثبت آنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی ٹین
تھری کی چار گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیکٹر ایف الیون تھری کی دو، جی13ٹو کی7، ای الیون فور کی تین، آئی ٹین ٹو کی دو، جی نائن فور کی دس، آئی ایٹ فور کی چار، آئی ٹین ون کی دس اور جی پندرہ کی ایک گلی کو سیل کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیسزکی شرح دیکھتے ہوئے دیگر علاقوں کو بھی سیل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 87 ہزار 699 ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں کل 803 اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…