اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر نیشنل کرائسز انفارمیشن منیجمنٹ سیل نے الرٹ جاری کردیا ہے .
تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائسز انفارمیشن منیجمنٹ سیل کی جانب سے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، کو مراسلہ لکھا گیا ہے .
ایف آئی اے ، ایف سی سمیت دیگر اداروں کے سربراہاں کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا . مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ دنوں دہشتگردی کے واقعات کے پیش احتیاطی اقدامات کیے جائیں .
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سبی بم دھماکے کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا،بلوچستان میں تازہ واقع میں 4سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے، ماضی قریب میں پنجاب اور کے پی کے میں بھی دہشتگردی کے، واقعات ہوئے.
مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ دشمن ایجنسیاں دہشگرد تنظیموں کی معاونت کرکے امن خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں، دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں سے بچنے کے لیے احتیاط اور پیشگی سیکیورٹی انتطامات کیے جائیں .
. .