کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعطم عمران خان نے شاعرانہ انداز اپنا لیا . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو اس موقع پر صھافی نے ان سے سوال کیا وزیراعظم صاحب اگر عدم اعتماد کامیاب کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے یا سڑکوں پہ ہوں گے؟ .
صحافی کے اس سوال کے جواب میں وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ ’مشکلیں اتنی پڑیں کہ آساں ہوگئیں‘ اور یہ گیم اب وہیں جارہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں .
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم مران خان ایک روزہ دورے پر آج بروز بدھ 9 مارچ کو کراچی پہنچ گئے ہیں ، جہاں وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی ملاقات شیڈول ہے جب کہ اس دوران وزیراعظم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی دفتر بہادر آباد بھی جائیں گے ، عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا یہ پہلا دورہ ہوگا ، اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ریگر رہنماﺅں سے اہم ملاقات کریں گے .
ملاقات میں گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ، ملاقات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے ، اس موقع پر عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورت حال بھی زیر غور آئے گی . خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے ، حزب اختلاف نے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، حزب اختلاف کی اس عدم اعتماد کی تحریک پر 86 اراکان نے دستخط کیے ہیں ، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں .
. .