’مشکلیں اتنی پڑیں کہ آساں ہوگئیں‘ صحافی کے سوال پر وزیراعطم عمران خان نے شاعرانہ انداز اپنا لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعطم عمران خان نے شاعرانہ انداز اپنا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو اس موقع پر صھافی نے ان سے سوال کیا وزیراعظم صاحب اگر عدم اعتماد کامیاب کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے یا سڑکوں پہ ہوں گے؟ ۔ صحافی کے اس سوال کے جواب میں وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ ’مشکلیں اتنی پڑیں کہ آساں ہوگئیں‘ اور یہ گیم اب وہیں جارہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم مران خان ایک روزہ دورے پر آج بروز بدھ 9 مارچ کو کراچی پہنچ گئے ہیں ، جہاں وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی ملاقات شیڈول ہے جب کہ اس دوران وزیراعظم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی دفتر بہادر آباد بھی جائیں گے ، عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا یہ پہلا دورہ ہوگا ، اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ریگر رہنماﺅں سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ، ملاقات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے ، اس موقع پر عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورت حال بھی زیر غور آئے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے ، حزب اختلاف نے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، حزب اختلاف کی اس عدم اعتماد کی تحریک پر 86 اراکان نے دستخط کیے ہیں ، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں ۔

Recent Posts

پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک…

6 mins ago

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

14 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

24 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

30 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

36 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

60 mins ago