آئندہ 2سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کیلئے وقت نہیں دے سکا، ملک کی معیشت ٹریک پر آ گئی، اب آئندہ 2سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کروں گا، وزیراعظم عمران خان کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، ملکی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کیلئے وقت نہیں دے سکا۔
”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں کھیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کھیلوں کے بارے میں بہتر جانتا تھا، کرکٹ، ہاکی، سکواش کا عروج دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے جنہوں نے ادارے تباہ کئے، انہوں نے نیب میں اپنے من پسند افراد بٹھا کر اسے تباہ کیا لیکن ہمارے دور میں نیب نے پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا حالانکہ وہی قانون ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں میں ہم دنیا سے مقابلہ کر رہے تھے، دنیا اپنے جدید ذرائع سے آگے بڑھ رہے ہے، ہمارا مسئلہ کھیلوں کے ادارے نہ بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکواش میں جان شیر اور جہانگیر خان کے جانے کے بعد یہ کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ ہم نے سکواش کا ادارہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کے ادارے بنانے ہیں، پروفیشنلز لے کر آنے ہیں، آخری دو سال میں اس پر بھرپور توجہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم بہتر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا دیا، ہم نے یونین کونسل کی سطح تک میدان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم آہستہ آہستہ سسٹم ٹھیک کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب شہروں کو پھیلنے نہیں دیں گے ، شہر اوپر جائیں گے ۔’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہیں ، جو بنے وہ تباہ ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راوی سٹی کا مقصد راوی کو بچانا اور نیا شہر بسانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنڈل آئی لینڈ کا سوچا ہوا تھا لیکن سندھ حکومت بنانے نہیں دے رہیوزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹینکر مافیا آ جائے گا کیوں کہ لاہور کا انی نیچے جا رہا ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

34 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

39 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

41 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

56 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

59 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

1 hour ago