ق لیگ نے وزیراعظم کو پہلی بار اپوزیشن کیساتھ جانے کا اشارہ دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ آپ کے ارکان ٹوٹے تو ہم بھی مجبور ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منظر نامے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانیکی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پرگفتگو کی اور کہا کہ آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع کے

مطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔

Recent Posts

پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک…

2 mins ago

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

10 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

20 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

27 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

32 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

56 mins ago