تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائن لگ گئی ، ن لیگ نے بھی پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

وہاڑی،لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے حلقہ 237 سے تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان کھچی ن لیگ میں شامل ہوگئے . وہاڑی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور پی پی 237 کے امیدوار قاسم خان کھچی نے گروپ سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے .

ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ سے ملاقات میں قاسم خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا . اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ اس وقت ملک ن لیگ کی طرف دیکھ رہا ہے . قاسم خان کھچی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن

لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے . یاد رہے اس سے قبل ندیم افضل چن نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑکر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں ، میں نے 20سال پہلے پیپلز پارٹی سے سیاسی سفر شروع کیاتھی لیکن ایک ایسا وقت آیا ، میری ، فیملی کی کچھ مجبوریاں تھیں لیکن جو میرا غلط فیصلہ تھا میں اسے تسلیم کرتا ہوں . انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ پر ہے کہ جب عمران خان بھی میرے گھر آئے تھے تومیں نے انہیں کہا تھاکہ میں کل بھی بھٹووالا تھا اور آج بھی بھٹو ہوں ، میں اپنے گھر واپس آیا ہوںاورسب کو پتہ ہے کہ مجھے کتنی کوشی ہے . میں پیپلز پارٹی میں تھا تب بھی ورکر کا مقدمہ لڑتا رہا جب پی ٹی آئی میں گیا تھا وہاں پر بھی پرانے ورکروں کی بات کرتا رہا . میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اورقیادت کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مجھے عزت دی اور ان شا اللہ یہ دستہ چلے گا اورگھر گھر سے بھٹونکلے گا اور جئے بھٹو ضرور ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں