تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائن لگ گئی ، ن لیگ نے بھی پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

وہاڑی،لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے حلقہ 237 سے تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان کھچی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔وہاڑی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور پی پی 237 کے امیدوار قاسم خان کھچی نے گروپ سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ سے ملاقات میں قاسم خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ اس وقت ملک ن لیگ کی طرف دیکھ رہا ہے۔قاسم خان کھچی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن

لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔یاد رہے اس سے قبل ندیم افضل چن نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑکر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں ، میں نے 20سال پہلے پیپلز پارٹی سے سیاسی سفر شروع کیاتھی لیکن ایک ایسا وقت آیا ، میری ، فیملی کی کچھ مجبوریاں تھیں لیکن جو میرا غلط فیصلہ تھا میں اسے تسلیم کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ پر ہے کہ جب عمران خان بھی میرے گھر آئے تھے تومیں نے انہیں کہا تھاکہ میں کل بھی بھٹووالا تھا اور آج بھی بھٹو ہوں ، میں اپنے گھر واپس آیا ہوںاورسب کو پتہ ہے کہ مجھے کتنی کوشی ہے ۔ میں پیپلز پارٹی میں تھا تب بھی ورکر کا مقدمہ لڑتا رہا جب پی ٹی آئی میں گیا تھا وہاں پر بھی پرانے ورکروں کی بات کرتا رہا۔ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اورقیادت کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مجھے عزت دی اور ان شا اللہ یہ دستہ چلے گا اورگھر گھر سے بھٹونکلے گا اور جئے بھٹو ضرور ہوگا۔

Recent Posts

پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک…

6 mins ago

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

13 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

23 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

30 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

36 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

59 mins ago