شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات‘ تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حمایت طلب کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ، اس دوران دونوں قائدین نے تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر شہباز شریف نے سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگی تو امیر جماعت اسلامی نے اس معاملے پر پارٹی کی شوریٰ سے مشاورت کے بعد جواب دینے کی حامی بھر لی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی ، اس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی نالاں نظر آتے ہیں تاہم شہبازشریف سے کہا کہ افراد کی تبدیلی کسی مسئلے کا حل نہیں ، شہبازشریف کو تجویز دی کہ عوام سے رجوع کیا جائے ، نئے مینڈیٹ کے لیے ضروری ہے کہ شفاف انتخابات ہوں ، تمام سیاسی جماعتوں کا الیکشن اصلاحات پر اتفاق ہے ، افرادکی تبدیلی یے بجائے اللہ کا نظا م ملک کے لیے بہتر ہوگا ۔

اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ ہم عوامی حکومت کے خواہاں ہیں ، چاہتے ہیں صاف شفاف انتخابات سے عوامی حکومت آئے ، تحریک عدم اعتماد کی بات بھی عوام کی خواہش پر آگے بڑھائی گئی ، امیر جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی ، سراج الحق سے ملاقات میں اپنی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا موقف پیش کیا۔ اپوزیشن لیڈر کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا پارٹی شوریٰ سے مشورہ کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیں گے ، سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی ، سیاست میں سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جاتا ہے ، ہم سیاسی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

2 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

12 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

18 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

24 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

48 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

58 mins ago