یہ ویڈیوز یوزر فیڈ میں ظاہر ہوں گی . انہوں نے کہا کہ ’ہم تجرباتی طور پر یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ویڈیو کو فل اسکرین پر تفریحی انداز سے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اگلے چند ماہ میں انسٹاگرام پر بہت سے انقلابی تبدیلیاں بھی سامنے آئیں گی- ایڈم موسیری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فیس بک ٹک ٹاک کی غیرمعمولی مقبولیت کو سمجھتا ہے دنیا کی پانچ مقبول ترین ایپ میں سے ٹک ٹاک اب بھی پہلے ڈاؤن ہونے والی پہلی ایپ ہے اور یہی وہ ایپ ہے جو فیس بک کی ملکیت نہیں . ایڈم موسری نے کہا کہ اسی بنا پر فیس بک انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسے فیچر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے . صرف مئی میں ہی ٹک ٹاک ایپ 8 کروڑ مرتبہ انسٹال ہوئی ہے جبکہ اسی ماہ میں پانچ کروڑ 30 لاکھ افراد نے فیس بک انسٹال کیا . ٹک ٹاک کی طرح انسٹاگرام پربھی عین اسی طرح ویڈیوز ظاہر ہوں گی جسے وہ فالو نہیں کرتے . اگرچہ اس کا ریل فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے لیکن انسٹاگرام نے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو اپنا حریف قرار دیا ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ویڈیو آپشن کی کمی تھی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سنجیدہ مقابلہ جنم لے گا دوسری جانب خود مارک زکربرگ بھی بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارمز کو ویڈیو پلیٹ فارم میں بطورِ خاص تبدیل کرنا چاہتے ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)فیس بک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاک جیسی ویڈیو شیئر کرنے کے تجربات کئے ہیں .
: اس بات کا اعلان انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے کیا انہوں نے بتایا کہ انسٹا گرام پر لوگوں یا ادارے کی تجویز کردہ فل اسکرین ویڈیو دیکھی جاسکیں گی .
متعلقہ خبریں