ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان اور آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) پوائنٹس ٹیبل میں اہم پوائنٹس سے محروم ہو گئے کیونکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ اس کے باوجود دونوں ٹیموں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ پاکستانی ٹیم اب سری لنکا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی شرح 66.66 فیصد ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا 77.77 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی بے جان پچ پر دونوں طرف کے بلے بازوں نے خوب لطف اٹھایا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 476 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا نے 459 رنز بنائے تھے اور وہ پانچویں دن پہلے سیشن میں ڈھیر ہو گئے تھے۔

پاکستان نے باقی دن عبداللہ شفیق اور امام الحق کی سنچریوں کے ساتھ بغیر وکٹ کھوئے 252 رنز سکور کیے ۔

دونوں ٹیمیں 12 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہونے کے بعد برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ بھارت اور سری لنکا بھی بالادستی کے لیے جنگ لڑیں گے کیونکہ وہ اپنی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھی 12 مارچ کو شروع ہوگا۔

Recent Posts

پنجگورواقعہ، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا،شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک…

1 min ago

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

8 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

18 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

24 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

30 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

54 mins ago