کراچی: منوڑا کے قریب عجیب و غریب مردہ مچھلی دریافت

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں منوڑا کے ساحل کے قریب عجیب و غریب قسم اور نسل کی مردہ مچھلی ماہی گیروں کے ہاتھ لگی ہے . فشری ذرائع کے مطابق کراچی میں ماہی گیروں کی جانب سے پہنچائی گئی یہ مردہ مچھلی 30 فٹ لمبی اور 8 فٹ چوڑی ہے .


ماہی گیری حسن جان کو یہ مچھلی منوڑہ کے ساحل کے قریب مردہ حالت میں تیرتی ہوئی ملی .
فشری کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق ملنے والی یہ مچھلی وصر نسل کی بتائی جا رہی ہے . فشری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی ممکنہ طور پر کسی بحری جہاز سے ٹکرا کر ہلاک ہوئی ہے .
ماہی گیر حسن جان مچھلی کو اپنی لانچ کے ساتھ باندھ کر فشری جیٹی لے آیا . لانچ سے بندھی سمندر میں تیرتی اس مچھلی کو نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کرینیں طلب کی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں