عمران خان دورہ کراچی پر لیکن جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ملاقات کیلئے کس شخصیت کے گھر پہنچ گئے ؟

لاہور (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ کے اراکین چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان اس وقت دورہ کراچی پر ہیں جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے اراکین کا استقبال سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے کیا ، چوہدری پرویز الہیٰ سے ملنے والوں میں نعمان لنگڑیال ، اجمل چیمہ، عون چوہدری ، طاہر رندھاوا سمیت چھ اراکین شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس میں علیم خان بھی شریک ہوئے اور اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے کیا اور پھر اسی رات ان کی ملاقات علیم خان سے ہوئی۔ 

اس ملاقات کے بعد علیم خان اسلام آباد پہنچے جہاں سے آج وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں ، لندن میں علیم خان کی ملاقات جہانگیر ترین سے ہو گی ۔دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد اور اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کروا دی ہے ۔ عمران خان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح ماضی میں اپوزیشن کے منصوبوں کو ناکام بنایا مستقبل میں بھی بنائیں گے ۔

Recent Posts

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

9 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

15 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

21 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

45 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

55 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

1 hour ago