بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے: شاہد آفریدی

لاہور(قدرت روزنامہ) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز کو کھیلنے سے روکنے اور انھیں دھمکی دینے پر شاہد خان آفریدی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں سیاست ملا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ پاکستان، کشمیر اور دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی لیگ ہے۔
شاہد آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایک شاندار شو کریں گے، ہم ایسے رویے کے باعث پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘۔

یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے بھی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے اور مجھے کے پی ایل ٹی ٹونٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو۔ کشمیر پریمیئر لیگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دخل اندازی کی رپورٹس پر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی کی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے بھارتی بورڈ کے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا‘‘ ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت کی کرکٹ کو سیاسی بنانے کی مذمت کا اظہار کیا کرتے ہوئےکہا کہ ’’یہ ابھرتے ہوئے کشمیریوں کو بین الاقوامی کرکٹرز کیخلاف کھیلنے سے محروم کر دیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کرکٹ پر سیاست کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نوجوان کشمیری کھلاڑیوں کو بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے موقع سے محروم کرنا بدقسمتی اور افسوسناک ہے‘‘۔

Recent Posts

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

3 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

12 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

29 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

8 hours ago