کیرالہ (قدرت روزنامہ)غبارے بیچنے والی لڑکی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور وہ انٹرنیٹ پر اسٹار بن گئی۔ایک بار جب لوگ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر کسی کو پسند کر لیں تو پھر راتوں رات اس کی قسمت بدل جاتی ہے ’’کچا بادام‘‘ والے بھوبن اس کی تازہ مثال ہیں۔
چند روز قبل انٹرنیٹ پر ایک 60 سالہ مزدور کا راج رہا جو لمحے بھر میں ایک ہائی کلاس ماڈل بن گیا، اب ایسا ہی کچھ غبارے بیچنے والی لڑکی کے ساتھ ہوا جو اپنے گلیمرس میک اوور کی وجہ سے مشہور ہوگئی۔
لڑکی کا تعلق راجستھانی خاندان سے ہے اور وہ کیرالہ کی سڑکوں پر غبارے بیچ کر روزی کماتی ہے، ایک دن ایک فوٹوگرافر کی نظر اس لڑکی پر پڑی اور پھر جب اس نے لڑکی کو صحیح لباس پہنایا اور میک اپ کیا تو اس کی شکل بالکل بدل گئی جب کہ لوگوں کو لڑکی کا میک اوور اتنا پسند آیا کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹوگرافر ارجن کرشنن نے کسبو نامی غبارے بیچنے والی لڑکی کو اس وقت دیکھا جب وہ بازار میں غبارے بیچ رہی تھی۔
غباروں کی روشنی کے بیچ میں کھڑی لڑکی کی خوبصورت شکل دیکھ کر اسے اس میں کچھ خاص بات نظر آئی اور فوٹوگرافر نے اس کی تصویر کھینچ لی۔
جیسے ہی اس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لڑکی کی تصویر شیئر کی تو وہ وائرل ہوگئی اور یہیں سے لڑکی کی قسمت بدل گئی۔
فوٹوگرافر نے کسبو کے گھر والوں سے اس کے میک اوور فوٹو شوٹ کے لیے رابطہ کیا اور ریمیا نامی اسٹائلسٹ کی مدد سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جس میں وہ ساڑھی پہن کر ماڈل سے کم نہیں نظر آرہی، اس کی کچھ اور گلیمرس تصویریں بھی وائرل ہو چکی ہیں اور لوگ اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…