پی ٹی آئی ارکان کس کی مداخلت پر ناراض؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے پارٹی سے ناراض ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے ارکان وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کی مداخلت پر ناراض ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز گِل فیصل آباد میں آئندہ الیکشن میں اپنے لیے سپورٹ مانگتے رہے ہیں۔

ناراض ارکان کی شکایت پر وزیرِ اعظم نے کیا کیا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو شہباز گِل کی مداخلت پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا تاہم وزیرِ اعظم ارکان کے تحفظات دور کرنے کے بجائے شہباز گِل کو ساتھ ماسکو لے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان کو اسپیکر اسد قیصر کے خلاف بولنا مہنگا پڑا، وہ حکومتی فنڈز صرف صوابی میں خرچ کرنے پر نالاں تھے۔

نور عالم کی ناراضی کی وجہ
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نور عالم خان اپنے حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگتے رہے جو نہیں ملے۔نور عالم خان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں بھی تحفظات دور نہیں کیے گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کے شوکاز نوٹس اور پی اے سی سے نکالنا نور عالم خان کی ناراضی کی وجہ بنا۔

Recent Posts

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

11 mins ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

48 mins ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

52 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

55 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

57 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

1 hour ago