پی ایس پی کا لیاقت آباد میں جلسے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے27 مارچ کو لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، کہا کہ بلاول بتائیں کیا سندھ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں جو اسلام آباد فتح کرنے گئے ہیں، یہ صرف اقتدار کی لڑائی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جنوبی صوبے کی بات کرنے والے ساڑھے تین سال سے اقتدار میں تھے جاتے وقت سب یاد آگیا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ہونا چاہیے جہاں بلدیاتی نمائندے نہ ہوں وہاں قومی اسمبلی کے الیکشنز کروائے جائیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ دو کشتیوں میں سوار ایم کیو ایم کو کوئی پوچھنے والا نہیں، لال بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے حکومت کا ساتھ دینے والی ایم کیو ایم نے عوام کے لئے کچھ مانگنے کی بجائے مانگی بھی تو نائن زیرو کی چابی۔
ان کا کہنا تھا کہ 13 سال سے سندھ میں اقتدار میں رہنے والے اسلام آباد پر یلغار کئے ہوئے ہے جبکہ سندھ میں خاک اڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو تھر بنا دیا گیا ہے، کیا سندھ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں جو وفاقی حکومت کو گرانے گئے ہو۔

Recent Posts

برج خلیفہ پرپاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنزٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی

دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر…

3 mins ago

محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال…

3 mins ago

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

15 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

25 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

31 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

38 mins ago