اپنی آواز کو نہ دبائیں: طوبیٰ انور

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر معنی خیز پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک معنی خیز پیغام لکھا۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی آواز کبھی نہ دبائیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زندگی کتنی مشکل ہو جاتی ہے یا آپ کتنا خوفزدہ محسوس کرتے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ اپنے اندر کی آواز سے طاقت حاصل کریں۔ یہ آپ کو بچائے گی اور ہمیشہ شفا بخشے گی لہٰذا اپنی سنو۔
واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

37 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

47 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

57 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago