سینیٹ کا ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب جیت کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نثار احمد کھوڑو کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں نثار کھوڑو صوبہ سندھ کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو 99 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ سینیٹ الیکشن میں 101 ووٹ ڈالے گئے تھے، جن میں سے 2 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت دھچکا لگا جب پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود اس کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ دینے پہنچے تھے۔

الیکشن کا کس کس نے بائیکاٹ کیا؟

واضح رہے کہ پہلے پی ٹی آئی، پھر ایم کیو ایم اور اس کے بعد گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے بھی فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اپنی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے اس حوالے سے رابطہ کر کے ان سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی سفارش کی گئی تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

3 hours ago