کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، آج پاکستان میں پیٹرول اور فضل الرحمٰن دبئی سے زیادہ سستا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر سے آصف زرداری میری بندوق کی نشانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بیس بیس کروڑ روپے ہمارے ارکان کو خریدنے کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔
’’ہمارے MNA کو 20 کروڑ کی آفر کی گئی‘‘
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایک ایم این اے نے بتایا ہے کہ اسے 20 کروڑ کی آفر کی ہے، زرداری تمہیں نیب بلاتا ہے تو تمہاری کمر میں درد ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلی بار میں سندھ کا دورہ کرنے آ رہا ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمارا ملک صحیح راستے پر چل گیا ہے، اسی لیے جو ڈاکوؤں کا گلدستہ ہے، انہیں خوف آنا شروع ہوا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جو خطہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے، کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارک باد دیتا ہوں۔
’’کراچی میں وہ کام کرنے جا رہے ہیں جو کسی اور نے نہیں کیے‘‘
انہوں نے کہا کہ کسی وفاقی حکومت نے کراچی میں وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اندرونِ سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آزادی کا وقت قریب آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدی کے سب سے بڑے بحران کورونا وائرس کی وباء سے ملک کو نکالا، کورونا کے بعد افغانستان کے مسئلے سے ہم نکلے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کے چیئرمین کو دنیا کی کرکٹ کی تاریخ میں کامیاب کپتان مانا جاتا ہے، کپتان پہلے دن سے پلاننگ کرتا ہے کہ کیا کیا ہو گا۔
’’سیاست نہیں، جہاد کر رہا ہوں‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاست نہیں بلکہ جہاد کر رہا ہوں، میں اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کر رہا تھا کہ ان کی گردن میرے ہاتھ میں آ جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہماری حکومت میں ہوئی ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…